کرونا: مارچ سے جون ترسیلات زر میں 8فیصد اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بنک

کراچی (اے پی پی‘ نیٹ نیوز)ب یرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ مالی سال ریکارڈ رقوم ملک میں بھیجی گئیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے باعث پاکستانی محنت کشوں نے اپنے اہل خانہ کی مدد کے لیے زیادہ ترسیلات بھیجی۔ گزشتہ مالی سال یعنی 20-2019 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4.6 فیصد اضافے سے ریکارڈ 23ارب 12کروڑ ڈالر کی ترسیلات ملک میں بھیجیں۔ یعنی مارچ سے جون کے درمیان ترسیلات میں 8 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف جون میں 51 فیصد اضافے سے 2ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جس کی بڑی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں اپنے اہل خانہ کی لاک ڈاون میں مالی مدد کرنا تھا۔ حکومت اور مرکزی بینک کی کوششوں سے اور پالیسیوں نے بھی ترسیلات میں اضافے کو مدد دی۔ چھوٹی رقوم بھیجنے والوں کو ٹی ٹی چارجز کی واپسی کی سکیم میں توسیع سے بھی ترسیلات میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...