اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف 2014ء سے درخواست دائر کررکھی ہے۔ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کوبھی 16جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنی سکروٹنی کمیٹی سیسیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کررکھی ہے۔