خیبر پی کے اسمبلی: رویت ہلال کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے سے متعلق قرارداد متفقہ منظور

پشاور( اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی نے رویت ہلال کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے سے متعلق قرارداد اور نارکوٹکس سے متعلق ترمیمی بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ پیر کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون سلطان محمد نے قراداد پیش کی جسکے متن کے مطابق آئین کے آرٹیکل144کے تحت یہ صوبائی ا سمبلی رویت ہلال تنازعہ کے حل کیلئے پارلیمنٹ کو اختیار دیتی ہے اس قرارداد کومتفقہ طور پر منظورکیاگیا۔ اسی طرح وزیرقانون نے دی خیبرپختونخواکنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانس سکینڈترمیمی بل2020کوبھی منظوری کیلئے پیش کیا جسکی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...