اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ خطے کا امن، مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر ممکن نہیں،مقبوضہ کشمیرمیں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیریوں کے تشخص، آزادی، حقوق اور جغرافیائی تحفظ کیلئے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کی جائے اور سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت میں تیزی لائی جائے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا کے طور پرمنائے جانے کے موقع پر کیا۔
مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر خطے کا امن ممکن نہیں، ساجد نقوی
Jul 14, 2020