ُلاہور(کلچرل رپورٹر)معروف صاحب دیوان شاعر، ادیب ,موسیقی دان ,براڈکاسٹرسابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ایوب رومانی کی چونتیسویں برسی کل 15 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے گھر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی ہو گی ۔ ایوب رومانی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے. ان کے اشعار کا مجموعہ آواز کا سفر چھوٹی بہر کے اشعار پر مشتمل ہے جن مین انتہای موسقیت ہے اور ملک کے نامور گلوکار پرویز مہدی کی شہرہ آفاق غزل تجھ سے پہلے جو تمنا تھی وہی ہے اب تک اور شوکت علی کی آواز میں جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا کئی دہایوں کے بعد بھی زبان زد عام ہے ۔ انکا ایک اور مجموعہ کلام لکشن گیت میں کلاسیکل موسیقی کے اسرارو رموز اشعار میں بیان کیے گئے ہیں گویا راگ راگنیون کی اشعار خود شناخت کرواتے میں جیساکہ لکشن بھیروی
استھایی ُ -دور ہوا اندھیرا جگ کا بھیرون روشنی لایا
انترہ ۔ اترنگ کی دھوت وادی اور رکھب سموادیُ
سات ستون مین گا یک نے جب دھوت رکھب جھلا دی
جگ مگُ کرتی اس کی تانین اور سنجیدہ صورت
دن کے شبھ کامون کی اس سے کرے مہورت۔ اس کے علاوہ بھی ان کا بہت سا کلام لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ ایوب رومانی 15 جولائی 1986ء کو مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔