اقوام متحدہ کا آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر جھڑپوں کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر خونریز جھڑپوں کی اطلاعات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے ایک بیان میں کہاکہ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے لڑائی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے تمام فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ کشیدگی ختم کرنے کےلئے فوری اقدامات کریں۔ انتونیو گوتریز نے اس خطرناک صورتحال پر قابو پانےا ور Nagorno Karabakh کے دیرینہ تنازعے کےپرامن حل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن