لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تمام ٹیمیں یکساں ہیں، میچ کو جیتنے کے لیئے اوپنرز کو اچھا سٹارٹ فراہم کرنا ہوگا۔ ڈربی سے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں ہونے والی شکست پر اسے کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیئے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں ہمارا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ ووسٹر میں اچھا قیام رہا ہم سب کے شکر گزار ہیں کہ ان حالات میں شاندار سہولیات ملیں. تین ماہ لاک ڈاون کے بعد یہاں آنا اور ان سہولیات میں کھیلنا اور ٹریننگ کرنا اچھا رہا. ڈربی میں بھی بائیو سیکور ماحول ہے اور یہاں بھی اچھا آغاز ہوا ہے
زیادہ کھلاڑیوں کی وجہ سے فائدہ ہوا اور ٹریننگ کے لئیے مفید رہا. کوشش اور تیاری پر یقین رکھتا ہوں. سیریز کے لئیے تیاری کر رہا ہوں آگے کیا ہوتا ہے اس پر اختیار نہیں ہے. پاکستان کے لئیے بحثیت اوپنر اچھا اسٹارٹ دینا ٹارگٹ ہے. ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز دیکھنے کا فائدہ ہو رہا ہے ابھی ہمارے پاس بھی ٹائم ہے. انگلینڈ کے پاس ریزرو میں بھی بہت سے کھلاڑی ہیں جنہیں ابھی موقع نہیں ملا. پاکستان ٹیم فٹنس میں بہت اچھی ہے اور اسکل ورک میں بہتری آ رہی ہے. انگلینڈ کے کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمیں پہلے سے اندازے نہیں لگانے چاہئیں، انگلینڈ کے پاس بیک اپ ہے ایک میچ ہارنے سے کمزور نہیں سمجھنا چاہئیے، ٹیسٹ چیمپئین شپ میں کوئی کمزور نہیں ہے سب ٹیمیں یکساں ہیں۔