بلاول امریکہ میں نوکری کیلئے در بدر‘ سی وی  پرچی ہو تو ایسے ہوتا ہے: شہباز گل

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران بنچ پر بیٹھے تصویر شیئر کر دی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں۔ کبھی اس بنچ پر اور کبھی اس نکر میں۔ معاونِ خصوصی نے لکھا کہ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...