نیب کی وصولی 533 ارب روپے‘ کامیابی 66 فیصد‘ کارکردگی  رپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ادارے کی  کارکردگی رپورٹ جاری کر دی  ہے۔ جس کے مطابق نیب کو اپنے قیام سے مارچ2021 ء تک کل 4 لاکھ 87 ہزار 964شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 4 لاکھ 79 ہزار 685شکایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا چکا ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اکتوبر2017 ء سے تاحال (ساڑھے3 سالہ دور میں) نیب کرپٹ عناصر سے533  ارب بلواسطہ و بلاواسطہ ریکور کروا چکا ہے جبکہ نیب کے قیام سے 2016 ء تک کے17 سالہ دور میں نیب کل287  ارب روپے ریکور کروا پایا تھا۔ ترجمان نے1999 ء تا مارچ 2021 ء نیب کی آپریشنل کارکردگی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے  اپنے قیام سے مارچ 2021 ء تک نیب نے 15 ہزار 930کمپلینٹ ویری فکیشن کا آغاز کیا جن میں سے 15 ہزار 154 کو مکمل کر لیا گیا۔ اس وقت نیب میں کل 776 شکایات پر تحقیقات جارہی ہیں۔ نیب نے مارچ 2021 ء تک کل 10 ہزار 41 انکوائریوں کا آغاز کیا جن میں سے 9 ہزار 114 انکوائریوں کو مکمل کر لیا گیا اور نیب اس وقت کل927  انکوائریوں میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔21 سالوں کے دوران نیب میں کل 4 ہزار 598انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں سے 4 ہزار 287انویسٹی گیشنز کو مکمل کر لیا گیا۔ فی الوقت نیب میں کل311  انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالتوں میں مارچ تک کل3682  ریفرنسز دائر کئے گئے جن میں سے2413  ریفرنسز پر فیصلے بھی صادر کروا لئے گئے۔ فی الوقت 1300  ارب مالیت پر مشتمل 1273 مقدمات کے ریفرنسز معزز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔2413  ریفرنسز پر فیصلے صادر کروائے گئے ہیں جن میں نیب کی کامیابی کا تناسب 66 فیصد سے بھی زائد رہا ہے جو کہ کسی بھی تحقیقاتی ادارہ کیلئے رول ماڈل ہے۔ ترجمان کے مطابق 179 میگا کرپشن مقدمات پر موجودہ صورتحال کے مطابق63  مقدمات منطقی انجام تک پہنچائے جاچکے ہیں جبکہ فی الوقت 95 مقدمات مختلف معزز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن