لاہور (فاخر ملک) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ زمیں 246 جنرل نشستوں پر الیکشن کی سرگرمیاں کل (15) جولائی سے شروع ہو جائیں گی۔ یہ الیکشن کمشن کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیراعظم، گورنرز، وزرائے اعلیٰ چئیر مین سینیٹ، اسمبلیوں کے سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز، صوبائی وزرا اور وزرائے اعلیٰ کے مشیروں سمیت تمام پبلک آفس ہولڈرز کسی کنٹونمنٹ ایریا کا وزٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی وہ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے کسی امیدوار یا سیا سی جماعت کی طرف سے کسی ترقیاتی سکیم یا پیکیج کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں 20 کنٹونمنٹ بورڈز میں 119، سندھ میں 8، کنٹونمنٹ بورڈز میں 54 ،خیبر پی کے میں 10-کنٹونمنٹ بورڈز میں 44 نشستوں اور بلوچستان میں 3کنٹونمنٹ بورڈز میں 9 نشستوں کے لئے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔