بابر اعظم کی سنچری رائیگاں ‘پاکستان کو مسلسل تیسری شکست ‘انگلینڈ کا  ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

Jul 14, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔جیمز ونس نے 102 رنز کی اننگز کھیلی، لیوس گریگوری 77 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ حارث رؤف نے چار اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 331 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم نے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔محمد رضوان نے برق رفتار 74 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 56 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ فخر زمان 6 ‘صہیب مقصود 8 ‘حسن علی 4 ، فہیم اشرف 10 ، شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس نے چار اور ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں