کشمیری حق گوئی پر قائم ، بھارت کو زلت آمیز شکست ہوگی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے اپنے بیان میں شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 ء کو 21کشمیریوں کو گولیاں برسا کر بے رحمی سے شہید کیا گیا اور درجنوں کو زخمی کیا گیا۔ ان کشمیریوں کا جرم آزادی اور اسلام سے محبت تھی۔ عبدالقدیر کی قرآن کے احترام اور عزت، آزادی کے حق کے لئے اور جبر کی غلامی کے خلاف تقریر جرم قرار پائی۔ اہل کشمیر کی حریت کا یہ سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں۔ اہل کشمیر نسل درنسل اپنے حقوق اور آزادی کے لئے بے مثال صبر و استقلال اور بہادری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ اہل کشمیر کی بہادری کی ناقابل فراموش داستان کا انمٹ باب ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام شہدائے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرفروشی اور حق گوئی کی روایت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان شاء اللہ انگریز سامراج کی طرح بھارت کے غاصبانہ قبضے کو بھی ذلت آمیز شکست ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔ اللہ تعالی شہدائے کشمیرکے درجات بلند کرے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...