کراچی (این این آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس چند پوائنٹس کے اضافے سے47400پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ارب روپے ے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 53.88 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 33.42پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47447.08پوائنٹس سے بڑھ کر 47480.50پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 15.92پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19061.74پوائنٹس سے بڑھ کر 19077.66پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32428.10پوائنٹس سے بڑھ کر 32434.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتارچڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں ایکارب62کروڑ44لاکھ38ہزار397571روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب94ارب 71کروڑ37لاکھ 89ہزار783روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 96 ارب 33 کروڑ 82 لاکھ 28ہزار354روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 16ارب روپے مالیت کے 49کروڑ68لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 47کروڑ49لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،222میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان،سرمائے میں ایک ارب روپے سے زائد اضافہ
Jul 14, 2021