لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین انفارمیٹکس گروپ کالجز رانایاسر سلیم نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار معیاری علم وتحقیق کیفروغ میں پوشیدہ ہے جس کے لیے تعلیمی اداروں کا کردار پہلے سے زیادہ اہمیت کا۔حامل بن گیا ہے۔طالب علموں کو بین الاقوامی مقابلہ بازی میں اپنا نام پیدا کرنے لیے اب پہلے سے زیادہ محنت ولگن سے علم وتحقیق کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے طالب علموں کی مزید علمی پیاس کو بجھانے کی غرض سے انفارمیٹکس گروپ آف کالجز نے ایک نیا اور منفرد نعرہ "بدلو طرز۔زندگی علم وہنر کے ساتھ"بھی متعارف کرادیا ہے تاکہ قوم کے ہونہاروں میں علم وتحقیق کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کی صلاحیت کو مزید نکھارا جاسکے۔ ان خیالات کا۔اظہار انہوں نے گزشتہ روز انفارمیٹکس گروپ آف کالجز لاہور ہیڈ آفس میں منعقدہ پرنسپلز کانفرنس2021ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ملکی ترقی کا دارومدار معیاری علم وتحقیق میں ہے :چیئرمین انفارمیٹکس گروپ کالجز
Jul 14, 2021