قومی ہیرو تھے ‘سابق اولمپیئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار تعزیت 

لاہور+فیروز والا(سپورٹس رپورٹر+نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) سابق اولمپیئن نوید عالم کے انتقال پر کھیلوں کی تنظیموں اور سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ‘پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری اولمپین آصف باجوہ سمیت ہاکی فیملی‘ سابق کپتان ، کوچ و منیجر اولمپیئین اصلاح الدین ‘شہباز احمد سینئر، خواجہ ذکاء الدین، کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر، توقیر ڈار، طاہر زمان، عرفان الحسن بھٹی ‘انگلینڈ سے عمران یوسف، عرفان یوسف نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوید عالم کا انتقال ہاکی کیلئے بڑا نقصان ہے۔ پاکستان ہاکی ایک چیمپئن کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔ نوید عالم کی پاکستان ہاکی کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نوید عالم کے اہلخانہ کو صبر و جمیل عطاء کرے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک لیجنڈ ہاکی پلیئر سے محروم ہو گیاہے۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و مرکزی سینئر رہنما مسلم لیگ ن ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نوید عالم قومی ہیرو تھے ۔ پارلیمانی لیڈر و سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ نوید عالم نے پاکستان کا نام روشن کیا ۔ اللہ تعالیٰ مرحومکو جنت میں جگہ دے ۔

ای پیپر دی نیشن