راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری ، ڈویژن کے صدر چوہدری وحید مراد نے حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو سپیشل الاؤنس کی بجائے 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس یکم جون کی بجائے یکم مارچ سے دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔