حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنمااورسابق سیکریٹری اطلاعات پرویز رشیدنے ن لیگ سے مسلسل 40سالہ وابستگی کے بعد گذشتہ روز سیاست کو خیر آباد کہہ کر بقیہ زندگی سماجی خدمت میں بسر کرنے کا اعلان کردیا۔ پرویز رشید نے اپنے بیان میںکہا کہ وہ ن لیگ کی مقامی قیادت سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست کو چھوڑ رہے ہیں۔اگر وہ چالیس سال سیاست کرنے کی بجائے اﷲکی عبادت کرتے تو آج ولی اﷲہوتے۔ انہوںنے کہا مزید کہا آج ضلع میںن لیگ پر ان لوگوںکاقبضہ ہوچکا ہے جنکی پارٹی کے لئے کوئی خدمات نہیں لیکن پارٹی کے وفادار لوگوں کو ددیوار سے لگادیا گیا ہے۔ انہیں مقامی قیادت کی جانب سے آج تک نہ کسی میٹنگ میں او رنہ ہی کسی اجلاس میں مدعوکیا گیا بلکہ پارٹی آج خوشامدی لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے۔