نواں کوٹ(نامہ نگار)سماجی رہنماچودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مذہبی،قومی،لسانی وعلاقائی تعصبات کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ایٹمی پاکستان پراسلامی ممالک کو فخر ہے اسلام و ملک دشمن طاقتوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اپنی سازشوں کا ٹارگٹ بنا رکھا ہے لیکن پاکستان کے عوام اسلام وپاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اورپاکستان کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشیں ملیامیٹ کردینگے۔
ایٹمی پاکستان پراسلامی ممالک کو فخر ہے: چودھری عبدالجبار
Jul 14, 2021