این ٹی ڈی سی کا ونڈ پاور پراجیکٹس سے 1224 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل 

Jul 14, 2021

لاہور(نیورپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) کا ونڈ پاور پراجیکٹس سے 1224 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کیلئے 6400 ملین روپے فنانسنگ فیسیلٹی کیلئے حبیب بنک، نیشنل بنک اور بنک اسلامی پر مشتمل کنسورشیم کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پا گیا۔ یہ فنانس 220/132 کے وی سب سٹیشن جھمپیرII اور 35کلو میٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں