لاہور(نیورپورٹر)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایل اے 41 ویلی ٹو سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی واضح کامیابی حاصل کرے گی، انتخابی مہم کی ناکامی دیکھتے ہوئے بلاول زرداری امریکہ بھاگ گئے اور مریم صفدر کشمیر کی وادیوں کی سیر میں مصروف ہیں۔