لاہور(وقائع نگار)میٹرو بس انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث کچہری،قرطبہ، سول سیکرٹریٹ سٹیشن سمیت متعددسٹیشنز پر کروڑوں کی لاگت سے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس ناکارہ ہو چکے ہیں۔انتظامیہ نے مرمت کی بجائے ٹوائلٹس پر تالے لگا دیئے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔میٹرو بسوں میں آتشزدگی اور آئے روز حادثات کے ساتھ ساتھ متعددسٹیشنز بھی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تباہی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں اور لاہور میں واقع میٹرو بس سٹیشنز کے اہم ترین روٹس جہاں پر ہر روز ہزاروں کی تعداد میں میٹرو بس میں سفر کرتے ہیں کے ان اسٹیشنز کے پبلک ٹوائلٹس کوبھی تالے لگ گئے ہیں جن میں کچہری ، قرطبہ اور سول سیکرٹریٹ سمیت میٹرو کے متعددسٹیشنز پرموجود پبلک ٹوائلٹس ناکارہ ہو گئے جس کے باعث خاص طور پر بچوں بوڑھوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔، مسافروں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے۔
میٹرو بس انتظامیہ کی عدم دلچسپی ‘ متعددسٹیشنز پرپبلک ٹوائلٹس ناکارہ
Jul 14, 2021