تحریک آزادی کشمیرکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے:مقررین

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک آزادیٔ کشمیرکی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ 13جولائی1931ء کو23مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک آزادی کی بنیاد رکھی۔ ہم ان شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے کشمیرسنٹرلاہور جموں وکشمیرلبریشن سیل کے زیراہتمام یوم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندہ انجینئرمشتاق محمود،تحریک انصاف آزادکشمیرکے صدر فاروق آزاد، تنظیم تحریک آزادیٔ کشمیر راجہ ابرار، خطیب جناح باغ علامہ فداء الرحمان حیدری،صدر جمعیت اتحاد العلماء لاہور احسان اللہ تبسم ، اے ڈی انعام الحسن اور دیگر نے خطا ب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق دینے کے بجائے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہاہے ۔ بھارت ایسا کرتے ہوئے درحقیقت اپنی تباہی کا سامان پیدا کررہاہے۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے بلندی درجات اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے دعا کرائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن