ممبئی(آئی این پی)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کا دورہ پڑنے سے66برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔66سالہ یشپال شرما نے37ٹیسٹ اور42 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی۔یشپال شرما 1983کیورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔وہ 1983کے عالمی کپ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔یشپال 1979سے 1983تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے کچھ برسوں تک سلیکٹر کے طور پر کام کیا۔انہوں نے 37ٹیسٹ میچوں میں 33اعشاریہ 45کی اوسط سے 1ہزار 606رنز بنائے۔یشپال نے بھارت کی جانب سے 42ون ڈے میچوں میں 28 اعشاریہ 48کی اوسط سے 883رنز بنائے۔
سابق بھارتی کرکٹر یشپال شرما 66سال کی عمرمیں چل بسے
Jul 14, 2021