شبقدر ہسپتال میں بنیا دی  سہو لیات دی جائیں،حلقے

شبقدر( نامہ نگار )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کو 3سال قبل کیٹگری سی کا درجہ دیکر اپ گریڈ کیا گیا ۔کیٹگری سی ہسپتال میں 15سپیشلسٹ آئی سی یو اور بلڈ بینک کا ہوناضروری ہے مگر ان تمام سہولیات میں صر ف ایک گائنی سپیشلسٹ کام کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں اپ گریڈیشن کے باوجو د تاحال بلڈ بینک آئی سی یو نہ بن سکا جبکہ پندرہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں میں سے صرف ایک گانئی سپیشلسٹ کی تعیناتی ممکن ہوسکی ۔ سپیشلسٹوں کی کے باعث ہسپتال میں یوایس ایڈ کی تعاون س۔ تعمیر کردہ جدیدترین بچوں کا وارڈ ، میڈیکل وارڈ ، سرجیکل وارڈ ، گائنی وارڈ مریضوں کی عدم داخلے کے باعث ویزاںپڑے ہیں تحصیل شبقدر اور ضلع مہمند کے واحد ہسپتال میں ان سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایمرجنسی میں مریض کو پشاور جانا پڑتا ہے علاقے کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور مشیر معدنیات اور ممبر صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ خطیر لاگت سے تیار کردہ ہسپتال میں کیٹگری سی ہسپتال کے معیار اور ضرورتیں فراہم کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...