الپوری(نا مہ نگار)شانگلہ کے کمپیوٹر اپریٹرزکا پروفیشنل الاونس نہ ملنے کو ناانصافی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا،حکومت کے پی اوز کیساتھ امتیازی سلوک بندکرکے پروفیشل الاونس سمیت مطالبات پورے کریں۔پروفیشنل الاونس میں نظرانداز کیا گیا جو قبول نہیں ،صرف سترہ اور اسکے اوپر سکیل کے ائی ٹی افسران کو شامل کیا گیا جو سراسرناانصافی ہے۔ آئی ٹی ایسوسی ایشن شانگلہ کا اجلاس ۔حکومتی رویے پر احتجاج کی دھمکی۔ضلع شانگلہ کے سرکاری محکموں میں تعینات کمپیوٹراپریٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں آ ئی ٹی پروفیشنل الاونس دیا جائے۔یہ مطالبات ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ الپوری میںمنعقدہ ائی ٹی ایسو سی ایشن کے صدرشاہ خالدنے کی۔اجلاس میں آئی ٹی کے پی اوز نے کثیرتعداد میں شرکت کی جسمیں کمپوٹراپریٹرز کو درپیش مسائل زیرغورلائے گئے اور خاص طور ائی ٹی پروفیشنل الاونس میں انھیں شامل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان کو مستردکرتے ہوئے حکومت کی ان کیساتھ بدنیتی قراردے دی۔
کمپیوٹر اپریٹرز کو پروفیشنل الاونس نہ دینا لمحہ فکر یہ ہے،شاہ خالد
Jul 14, 2021