زراعت معاشی نمو میں بڑے پیمانے   کردار ادا کر رہی ہے، فخر امام 

Jul 14, 2021

 اسلام آباد (نامہ نگار)فاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق  سید فخر امام نے کہا ہے کہ زراعت معاشی نمو میں بڑے پیمانے پر کردار ادا کر رہی ہے اور کپاس کا بطور نقد آور فصل ملکی بر آمدات میں 55.11 فی صد حصہ ہے۔خشک علاقہ جات میں زرعی تحقیق کا بین الاقوامی ادارہ (اکارڈا) یو ایس ڈی اے / یو ایس ایڈ پروجیکٹ "کپاس کی پتیوں کے کرل وائرس کے اثرات کو کم کرنا اور چھوٹے کسانوں کے لئے کپاس کے بہترین انتظام کے طریقوں کی معاونت کرنا" کی اختتامی تقریب کا اجلاس قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں منعقدہوا۔ سید فخر امام وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر عبد المجید کنٹری منیجر برائے خشک علاقہ جات میں زرعی تحقیق کا بین الاقوامی ادارہ (اکارڈا)، پی اے آرسی کے زرعی ماہرین اور یو ایس ڈی اے ، یو ایس ایڈ کے دیگر معزز ارکان نیز کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔ سید فخر امام نے کہاکہ یو ایس ڈی اے اور اکارڈا نے پاکستان میں اس بیماری کے خلاف اسکریننگ کیلئے امریکہ سے 5000 سے زیادہکپاس ایکسیشنکی درآمد میں مدد کی۔   زراعت میں پاک امریکہ مشترکہ تعاون سے عام کسان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مزیدخبریں