پینٹنگ، مصور کے احساسات، جذبات کے عکاسی ہوتی ہے، قاسم سوری 

Jul 14, 2021

اسلام آباد (نا مہ نگار)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پینٹنگ، مصور کے احساسات، جذبات اور خیالات کے عکاسی ہوتی ہے مصور کے خیالات اور احساسات جتنے پاکیزہ ہونگے اس کی پینٹنگ بھی انتی ہی اچھی اور دلوں کو موہ لینے والی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ رابعہ ذاکر کی پینٹنگ ان کی بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ؐسے ان کی گہری وابستگی، لگاو اور محبت کا اظہار ہے۔ ان کی یہ تخلیقیں ہماری نسل کے دلوں میں گہرے مذہبی جذبات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گئیں۔ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے مصور اپنے فن پاروں سے  ملک کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار  معروف آرٹسٹ رابعہ ذاکر کی سینٹورس مال اسلام آباد منعقد کی جانے والی پینٹنگ ایگزیبیشن "روحانی سفر" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینٹورس مال کی مشہور آرٹسٹ رابعہ زاکر اور مینجمنٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی حوصلہ افزائی پر  ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں