اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان )وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس(PAS)گروپ کے گریڈ19کے173 آفسران کی30جون 2021تک کی عبوری صوبائی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے۔لسٹ میں پنجاب ، خیبر پختوانخواہ ، بلوچستان، سندھ، فاٹا، جی بی، اے جے کے ، کے آفسران شامل ہیں ۔ سنیارٹی لسٹ کے مطابق پہلے نمبر پر گریڈ19کے سینیئر ترین آفسر صوبہ پنجاب کے محمد اظہر روف ہیں انہوں نے 31اکتوبر 1993کو سول سروس جوائن کی ان کی گریڈ19میں لاسٹ پرموشن 31مئی 2004کو ہوئی تھی ۔ اسی طرح سنیارٹی لسٹ میں 173نمبر پرجونیئر ترین گریڈ19کے آفسر خیبر پختوانخواہ کے حسن حریں ہوتی ہیں انہوں نے سول سروس 15جنوری 2015کو جوائن کی جبکہ ان کی گریڈ 19میں لاسٹ پرموشن 29مارچ 2021کو ہوئی ہے۔وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات سے متعلق درخواستیں دستاویزاتی ثبوت کے ساتھ 30دن کے اندرطلب کرلی ہیں جس کے بعد فائنل حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کردی جائے گی۔
پی اے ایس کے گریڈ19کے173 آفسران کی عبوری صوبائی سنیارٹی لسٹ جاری
Jul 14, 2021