کینسرکے مرض میں مبتلا اولمپیئن  نوید عالم انتقال کرگئے

Jul 14, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک)کینسرکے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے ہیں۔ 47 سالہ اولمپیئن نوید عالم شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انکی بیٹی کے مطابق گزشتہ رات کیمو تھیراپی کے بعد ان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی تھی جسکے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نوید عالم 1994ء کے ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔

مزیدخبریں