پی ایس ایل 7 کے آئی پی ایل سے ٹکرائو کا امکان

Jul 14, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فروری 2022ء میں پاکستان میں ہونیوالی سیریز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ 7 کیلئے نئی ونڈو کی تلاش جاری ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد اپنے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے رضامند نہیں ہے جسکے باعث پی سی بی 7ویں سال میں پی ایس ایل فروری ،مارچ میں نہیں کروا سکے گا۔اپریل ،مئی میں منتقل کرنے کی صورت میں پی ایس ایل کا آئی پی ایل سے ٹکرائو ہوگا، اس تصادم کا ٹورنامنٹ پر بڑا اثر پڑیگا کیونکہ بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی دونوں لیگز کا حصہ ہیں۔ اپریل ،مئی 2022ء میں پی ایس ایل ہونے کی صورت میں لاہور،کراچی ،ملتان اور راولپنڈی کے چاروں وینیوز دستیاب ہوں گے۔ ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ دسمبر سے فروری میں آسٹریلیا کے دورے سے قبل پی ایس ایل میچز مکمل کر لئے جائیں۔اس کیلئے 25 دسمبر سے 15 فروری کی بھی ونڈو موجود ہے ۔

مزیدخبریں