جام پور( خبر نگار)ٹیکس اور مالی آبیانہ میں محکمہ ریونیو کی طرف سے وصولی میں ناکامی کے بعد پنجاب حکومت کا نمبر داری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز کی سفارشات کے ساتھ نمبرداری نظام کی بحالی کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کوارسال بارہ ہزار سے زائد نمبر دارپنجاب میں تعینات ہو نگے۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ محکمہ مال کی طرف سے مالیہ آبیانہ اور ٹیکس وصولی میں مسلسل نا کامی پر گزشتہ ہفتہ کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں سینئربورڈ آف ریونیو اور کمشنر ز وڈپٹی کمشنرز وسیکرٹری فنانس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کی سفارشات کی روشنی میں دوبارہ نمبرداری سسٹم بحال کیا جائے۔