ٹیکس اور  آبیانہ وصولی میں ناکامی ٗ پنجاب حکومت کا نمبر داری نظام بحال کرنے کا فیصلہ

Jul 14, 2021

جام پور( خبر نگار)ٹیکس اور مالی آبیانہ میں محکمہ ریونیو کی طرف سے وصولی میں ناکامی کے بعد پنجاب حکومت کا نمبر داری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز کی سفارشات کے ساتھ نمبرداری نظام کی بحالی کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کوارسال بارہ ہزار سے زائد نمبر دارپنجاب میں تعینات ہو نگے۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ محکمہ مال کی طرف سے مالیہ آبیانہ اور ٹیکس وصولی  میں مسلسل نا کامی پر گزشتہ ہفتہ کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں سینئربورڈ آف ریونیو اور کمشنر ز وڈپٹی کمشنرز وسیکرٹری فنانس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کی سفارشات کی روشنی میں دوبارہ نمبرداری سسٹم بحال کیا جائے۔

مزیدخبریں