کبیروالا(نامہ نگار) زراعت کوچین کیساتھ سی پیک کے فیز ٹو میں حصہ بنایا گیا ،حکومت نے کروناکی وجہ سے مشکل معاشی صورت حال کے باوجود’’زراعت ‘‘ کی ترقی کیلئے 50ارب روپے کا پیکج دیا ۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ملک کے تحقیقی اداروں کو چینی تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا،اپ گریڈیشن سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ فصل کی پیداوار میں بہتری آنے کے ساتھ ہی تمام کاشتکاروں کا معیارِ زندگی بھی بہتر ہوگا،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیرتحفظ قومی خوراک وتحقیق سید فخرامام نے سابق ناظم مہرمجاہد حسین اُترا کی بھاوج اور مہرامجداُتراکی اہلیہ ٗمہر عمران محمود اُتراکی خالہ کے انتقال پرلواحقین کے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔