جام پور( نمائندہ خصوصی )لاکھوں نفوس پر مشتمل شہر جام پور میں مویشی منڈی کیلئے جگہ مختص نہ ہونے کی وجہ سے روڈز پر مویشی بیچے جانے لگے۔ جام پور شہر میں مویشی بیچنے والوں کیلئے کوئی جگہ مختص نہ کی گئی کی وجہ سے ٹریفک چوک تا ڈیمز گیٹ، داجل بائی پاس و دیگر مقامات پر عید الاضحیٰ پر قربانی کرنے کیلئے جانور بیچنے والوں کا ہمراہ جانور رش لگا رہتا ہے جس سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید دشواری کیساتھ کسی بھی خطرناک وقوعہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ مویشی منڈی کیلئے جگہ مختص کریں ۔