غیر قانونی حراست، ہلاکت پر زیرو ٹالرینس ایکشن لیاجائے گا:آر پی اوگوجرانوالہ

Jul 14, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم نے پولیس افسروں سے کہا ہے کہ عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا فوری اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے ۔ غیر قانونی حراست، زیر حراست ہلاکت کے واقع پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن لیاجائے گا ۔سست رو اور کار سرکار میں عدم دلچسپی رکھنے والے افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ ،تمام ڈی پی اوز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں