لاہور(کامرس ڈیسک) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس کے بعد عرفان کھوکھر نے کہا وزیر اعظم، وزیراعلی، وزیر پٹرولیم،ڈی آئی جی اور ڈی سی لاہور عوام پر رحم فرمائے فوری طور پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سپلائی چین بحال کریں اور سیفٹی پر پورا اترنے والی ایل پی جی دکانیں اوپن کریں کریک ڈاؤن کا ختم کیا جائے اعلیٰ احکام فوری نوٹس لیںایل پی جی کریک ڈاؤن کی پر زور مذمت کرتے ہیں غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانیبند کریں بندنہ ہوئے تو 31 جولائی کو ملک کا گیر ہڑتال کریں گے ایل پی جی پالیسی 2021 کی کو مکمل مسترد کرتے ہیں اگر سپلائی بند رہی تمام تندور ہوٹل ریسٹورنٹ کارخانے فیکٹریاں اور گاڑیاں رکشے بند ہو جائیں گے بے روزگاری بڑھ جائے گی۔
اگر ایل پی جی دکان اوپن نہ کی گئی عام آدمی جو ڈیلی دو یا تین کلو گیس لیتا ہے اس کا بھی کچن بند ہو جائے گا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر بند سلنڈر ایک جگہ سے دوسری جگہ سپلائی کر سکتا ہے لیکن آج کل اوگرا رول کو بھی نہیں مانا جا رہا۔ اب بھی ڈی سی او نے شہری علاقے میں ری فلنگ پر سول ڈیفنس کو چیکنگ کا کہا ہے لیکن پولیس حضرات واے ڈسٹری بیوٹر کی سپلائی والی گاڑیوں کو بھی روک کر پرچے کاٹ رہے ہیں ڈی آئی جی سے مطالبہ ہے کہ پولیس کی مداخلت بند کی جائے اوگرہ رولز کے مطابق سپلائی چین فوری بحال کی جائے اوگرا کی طرف سے دیئے گئے قانونی اجازت کو ختم نہ کیا جائے کریک ڈاؤن کے احکامات فوری واپس لیا جائے ۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سپلائی چین بحال کریں ،عرفان کھوکھر
Jul 14, 2021