کراچی (نیوز رپورٹر) علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرکو فون کیااور ان سے کہا کہ آپ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ہیں ہماری مدد کریں اور لواری میں حج ہوتا ہے اس کو بند کرائیںصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور دشمنان اسلام کا جھوٹاپروپیگنڈا ہے لواری شریف میںاس قسم کا کوئی غیر شرعی کام کبھی نہیں ہوا اور نہ اب ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ آپ لواری شریف آئیں اور ہمیں بتائیں کہ یہاں کونسا جعلی کعبہ ہے ہم سب مل کر اس کو گرا ئیں گے ،علامہ ابتسام الہٰی ظہیرنے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرکی بات پر اعتمادکااظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں اس مسٔلہ پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔