کراچی(وقائع نگار) محکمہ موسمیات نے شہر میں منگل کی دوپہر سے کراچی میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارش کاپیش گوئی کردی تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روزمنگل کی دوپہر تھنڈر سیلز بننے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ کچھ علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں اور کل ہونے والی بارش بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوئی جب کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر بدھ اور جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 16جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں مزید بارش کا امکان، تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں‘محکمہ موسمیات کادعوی
Jul 14, 2021