سیہون شریف(نامہ نگار ) سیہون میں زمین لرزگئی ۔زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف سے گھروں اور سرکاری دفاتر سے نکل آئے ۔کوئی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ۱۲بج کر ۲۰ منٹ پر سیہون شہر اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور زمین لرزنے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس چھا گیا،خوف کے باعث لوگ گھروں ،دفتروںسے باہر نکل آئے جبکہ سیہون کے اسکولوں سے اساتذہ اور طلبہ وطالبات بھی باہر نکل آئے لوگوں کے زبان پر استغفار کا وردرہا ،تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری طرف اسٹنٹ کمشنر سیہون عبدالرحیم قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اس کے پئمانہ معلوم کرنے کے لئے کوشش کی جاری ہے جلد معلوم ہوجائے گا، دوسری جانب اہل علاقہ نے جانی و مالی نقصان نہ ہونے پر رب کائنات کے سامنے سجدہ شکراداکیا۔