کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکیلئے متعلقہ ادارے متحرک ہوکرکام کریں‘ڈپٹی کمشنر

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور طریقے سے متحرک ہو کر کام کریں کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جلد از جلد کورونا ویکسین بھی کروائیں تاکہ نارمل انداز میں زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں دکانداروں اور انکے ملازمین کی کورونا ویکسین کرانا انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں انجمن تاجران خصو صی کر دار ادا کریں انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار اپنے آفس میں کورونا ایس او پیز ، کورونا ویکسی نیشن اور خدمت آپکی دہلیز پر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کو عمل اب کافی تسلی بخش ہے اسی رفتار کو برقراررکھنا انتہائی ضروری ہے دیہاتوں میں موبائل ٹیموں کے ذریعے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں بھی ویکسی نیشن کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن