نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی خالہ دردانہ صدیقی برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم اور پاکستانی کیپٹن بن گئیں۔ عاصم اظہر نے سائٹ ٹوئٹر پر خالہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خالہ کی برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلمان اور پاکستانی کیپٹن بننے کی اطلاع دی۔عاصم اظہر نے ٹوئٹ میں لکھاکہ آج کا دن نہ صرف میرے یا میرے اہل خانہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دردانہ صدیقی دنیا کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون ہیں جنہیں برطانوی شاہی نیوی میں کیپٹن کے عہدے پر فائز کیا گیا جب کہ عہدے کی منظوری ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔عاصم اظہر نے خالہ کے کیپٹن بن جانے پر فخر کا بھی اظہار کیا ہے ۔
Today is a proud moment for not just me or my family, but for the whole nation. ????????
— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 13, 2021
Durdana Ansari OBE becomes the first Muslim & Pakistani female in the world to get ranked as a Captain of the British Royal Navy approved by the Queen, herself.
I’m so proud of you Khala jaan.♥️ pic.twitter.com/crEh8O0iEp