گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور منگل کے روز ڈاکٹر وقار چوہدری ( سابق ڈائریکٹر نیوز اے پی پی ) کی رہائش گا ہ پر انکے سسر محمد اظہارالحق (سابق ریجنل منیجر باٹا ) کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئےتشریف لائے۔ محمد اظہارالحق جو سابقہ صدر جنرل ضیاء الحق کے سب سے چھوٹے بھائی تھے، زندگی میں محنت اور عملی کام سے مقام حاصل کیا۔ جنرل ضیاءالحق کے بھائی ہونے کے باوجود مرحوم اظہارالحق نے سادگی اور سادہ طرزِ زندگی گزاری۔ گورنر پنجاب محمد سرور نے مرحوم کے بلند درجات اور گھر والوں کیلئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔
خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ ہم نے سونا سپردِ خاک کیا
گورنر پنجاب نے خاص طور پر مرحوم محمد اظہارالحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کو سیاستدانوں کیلئے نمونہ قرار دیا اور ہمارے سیاست دانوں سے گزارش کی کہ ان کو بھی چاہئے کہ سادہ زندگی گزاریں اور دوسروں کو بھی سادگی کا درس دیں۔ جیسا کہ اسلام بھی ہمیں سادہ طرز زندگی کا ہی درس دیتا ہے۔