امریکا ، 18 سال کی عمر کے افراد کےاسلحہ خریدنے پر پابندی کا قانون غیرآئینی قرار

Jul 14, 2021 | 14:32

ویب ڈیسک

امریکا کی وفاقی اپیلز کورٹ کے جج نے 21 سال سے کم عمر افراد کے ہینڈ گنز خریدنے پر پابندی کے 1968 کے قانون کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو اپنے پاس پستول رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے دارالحکومت رچمنڈ میں وفاقی اپیلز کورٹ کے جج جولیس رچرڈسن نے گزشتہ روز اس حقیقت پر اپنا فیصلہ سنایا کہ 18 سال کی عمر کے افراد کو ووٹ ڈالنے کا آئینی حق حاصل ہے اور یہ کہ جب آئین تشکیل دیا گیا کہ اس عمر کے افراد مقامی ملیشیا میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں تو اس کے لیے انہیں اپنی گنز کی ضرورت ہے لہذا آئین میں دوسری ترمیم کے تحت 18 سال کی عمر کے افراد کو اسلحہ خریدنے اور ساتھ رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملک کے زیادہ تر آئینی حقوق میں 18 سال کی عمر کے افراد شامل نہیں ہیں اور دوسری ترمیم کے تحت اسلحہ رکھنے کا حق دینا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں 1968 کے قانون کے مطابق 21 سال سے کم عمر افراد کو پستول کی فروخت پر پابندی عائد تھی۔

مزیدخبریں