آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیرالی مرزو نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اورتاجک افغان سرحد کی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اورتاجکستان کے درمیان دفاعی شعبے میںتعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان تاجکستان سے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاک تاجک تعلقات کی بنیاد عقیدہ، ثقافت اورخطے میں علاقائی استحکام سے متعلق تمام اہم ایشوز پرہے۔ آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کاوشوں کو سراہا۔مہمان شخصیت نے علاقائی امن و استحکام خاص کر افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہااور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عز م کیا۔
تاجکستان کے وزیردفاع کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ. آئی ایس پی آر
Jul 14, 2021 | 18:53