مقامی بینک نے محکمہ بلدیات کے تمام اکاونٹ بحال کر دئیے

لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ بلدیات ملازمین اب خوشی خوشی عید منائیں گے، مقامی بینک نے محکمہ بلدیات کے تمام اکاونٹ بحال کر دئیے جس کے بعد محکمہ بلدیات کے ستر ہزار ملازمین کو اب عید سے قبل تنخواہیں مل سکیں گی۔محکمہ خزانہ نے بھی محکمہ بلدیات کے اکاونٹ کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے ۔ محکمہ بلدیات کے ٹھیکیداروں کو اب تمام ادائیگیاں ہو سکیں گی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں مقامی بینک نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے تمام اکائونٹس منجمد کردیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن