اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے جاری حکم نامہ میں عدالت نےسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف ایف آئی اے میں زیر التواء شکایت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ3 اگست کو ایف آئی اے کے سنئیر افسر رپورٹ پیش کرے،ایف آئی اے میں گستاخانہ مواد تشہیر کیخلاف زیر التواء شکایت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، زیر التواء شکایتوں سے متعلق ایف آئی اے افسران عدالت کی درست معاونت نہ کرسکے،ایف آئی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی خلاف کیا کارروائی کررہی افسران کے پاس تسلی بخش جواب نہیں تھا،آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کا سنئیر افسر رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہو،ایف آئی اے تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے، عدالت نےکیس3 اگست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔