یوکرائن کو آئی سی سی رکنیت نہ ملی توملک میںکھیل زندہ نہیں رہیگا: کوبس اولیور

Jul 14, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر )یوکرائن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کوبس اولیور نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایسوسی ایٹ ممبر بننے کیلئے تمام شرائط پوری کر دی ہیں ۔ اگر ہمیں آئی سی سی کی رکنیت نہ دی گئی تو یوکرائن میں یہ کھیل زندہ نہیں رہے گا۔یوکرائن کو رواں ماہ گورننگ باڈی کے بورڈ میٹنگ میں دوسرے درجے کی رکنیت ملنے کی توقع ہے، جس سے جنگ زدہ ملک کو ٹونٹی 20 انٹرنیشنل سٹیٹس اور آئی سی سی سے فنڈز ملیں گے جس نے اس سال اپنے 96 ایسوسی ایٹ ممبران کیلئے 30.8 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔یوکرائن کرکٹ فیڈریشن گزشتہ دو دہائیوں سے کرکٹ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس کے پاس سینئر سطح پر 15,000 طلباء ، جن میں سے زیادہ تر بھارتی ہیں، کا پول ہے۔چیف ایگزیکٹیو کوبس اولیور نے بتایا کہ اس نے روس پر حملہ کرنے سے پہلے آئی سی سی کی تمام ضروریات کو پورا کیا۔

مزیدخبریں