شیب الحسن کو کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے این او سی مل گیا 

Jul 14, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک )آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں حصہ لینے کے لیے این او سی دے دیا ہے، بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے تصدیق کر دی ہے۔شکیب سی پی ایل کے اس سیزن میں گیانا ایمیزون واریئرز میں جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے کلائی سپنر تبریز شمسی کے متبادل کے طور پر ٹورنامنٹ کے کسی موقع پر شامل ہوں گے۔
جلال نے بتایا کہ شکیب کو این او سی دے دیا ہے کیونکہ کرکٹر سی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔بی سی بی کے ڈائریکٹر کے مطابق شکیب واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 30 جولائی سے 10 اگست کے درمیان شیڈول زمبابوے کے دورے سے وقفہ طلب کیا تھا جہاں بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے تھے۔ سی پی ایل 30 اگست سے شروع ہونے والی ہے اور 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزیدخبریں