لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا ۔ میزبان ٹیم نے میچ کے آخری دن اپنی اننگز 375رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ سدیرا سمارا وکرما اکانوے ‘نشان مدشکا ستاون ‘نوینندو فرننڈو اٹھتر ‘سہان آراشیگے اٹھائیس ‘چمیکا کرونا رتنے ستائیس‘منود بھنوکابتیس ‘اشین بندارا بارہ اور لکاشیتھا مانا سنگھے اٹھارہ رنز بناسکے ۔ پاکستان نے اننگز میں مجموعی طور پر نو بائولرز کا استعمال کیا ۔ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی ‘حسن علی آغا سلمان ‘نسیم شاہ ‘یاسر شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ نعمان علی اور حارث رئوف کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ پاکستان نے میچ کے آخری روز دو وکٹوں پر 178رنز بنائے تھے کہ کھیل ختم کر دیا ۔ عبد اللہ شفیق تریسٹھ ‘اظہر علی چالیس رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ امام الحق تیس اور فواد عالم چھ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سرفراز احمد اکیس اور محمد نواز تیرہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ لاستھ امبڈ لڈینیا اور لاکا شیتھا مانا سنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں ۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 323رنز بنائے تھے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔
3 روزہ پریکٹس میچ ڈرا، پاکستان ، سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع
Jul 14, 2022