11 جماعتیں ملکر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکتیں: علی محمد خان


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی چند ہفتوں میں قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اگر مزید کچھ عرصہ یہ لوگ اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ،عوام بد حال ہو جائیں گے، ایک سازش کا سہارا لیکر یہ لوگ اقتدار میں آئے،مہنگائی کا بہانہ کیا،سازش مہنگائی، نا اہلیت سب کچھ عوام کے سامنے عیاں ہو گئی ہے، یہ لوگ ذاتی مفاد کیلئے اقتدار میں آئے، اولین ترجیح اپنے خلاف درج مقدمات کو ختم کرانا تھی اور اسی ایجنڈا میں کامیابی کیلئے یہ تمام تر اختیارات استعمال کرتے نظر آرہے ہیں ،11 جماعتیں ملکر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکتیں، عمران خان ایک شخص کا نام نہیں،ایک نظریہ کا نام ہے،جسے شکست دینا بہت مشکل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شیخوپورہ کے دوران پی پی 140کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے ہمراہ انکی انتخابی مہم کے حوالے سے حلقہ کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے کیا، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ، شہزاد علی ورک، ماجد منظور کاہلوں، شیخ نذیر احمد، ضیغم عباس بھٹی، ملک عثمان اسلم بلوچ، ملک سمیع اللہ بلوچ، ناصر محمود رندھاوا، شہزاد احمد ورک، حاجی رمضان ورک، ملک خاور بلوچ و دیگرپارٹی رہنما موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...